فتح پور پولیس کا آڑو باغات میں چوری کے خلاف ایکشن، چوری شدہ آڑو برآمد، ملزمان گرفتار

سوات: تھانہ فتح پور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آڑو باغات سے چوری کیے گئے آڑو بحرین تھانہ کی حدود میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فتح پور سید رحمان کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ آڑو برآمد کر لیے گئے جبکہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



