فضل حکیم خان کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے وزیر اعلیٰ کو سوات میں جاری سیاسی اور ترقیاتی کام کے حوالے سے ان کو اگاہ کیاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چیئرمین ڈیڈیک کو ہدایت کی کہ سوات میں ویمن یونیورسٹی کیمپس کیلئے اراضی کے حصول اور 500 بستروں کے سیدو گروپ ہسپتال پر کام کی رفتار مزید تیز کریں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت اور تعلیم کی سہولت میسر ہوں باالخصوص خواتین کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات چادر اور چاردیواری کے اندر دستیاب ہوسکیں اور وہ پورے اعتماد کے ساتھ تعلیمی مدارج طے کرکے ملک وقوم کی خدمت کے قابل بن سکیں اس موقع پر فضل حکیم خان نے سپیشل فورس کو مستقل کرنے کے اعلان پر محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کے عوام صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور عوام کسی بھی نام نہاد مداری سیاستدان کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی نمائندہ اور نجات دہندہ حکومت ہے۔