آج کی خبریںسوات کی خبریں

فضل حکیم خان کا گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف کا دورہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے طلبہ اور علماء سے ملاقاتیں کیں۔دورہ کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مولانا اکبر علی اور دیگر علماء نے طلباء کے سامنے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کا تفصیلی تعارف کرایا اور دین اسلام اور علماء و طلباء کے ساتھ ان کی محبت کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ فضل حکیم خان وہ عوامی نمائندے ہیں جو اپنی مذہبی عقیدت کے باعث دارلعلوم کا بار بار دورہ کر تے ہیں اور ادارہ کی بہتری کیلئے سب سے زیادہ منصوبوں کا اعلان کرکے ان کو مکمل بھی کئے ہیں۔انہوں نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو دارالعلوم میں پینے کے پانی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا جس پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے فوری طور پر واٹرہینڈ پمپ منظوری کا اعلان کیا تقریب سے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔ خطاب میں انہوں نے علماء کی محبت کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ادارہ کی خدمت کو عبادت اور فرض سمجھ کر اپنی سعادت اور خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ یہی امر مجھے کھینچ کھینچ کے علماء کی خدمت میں حاضر کرتا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button