فضل حکیم ضلعی صدارت کے اہل نہیں اور شوکاز نوٹس کے الف ب سے بھی ناواقف ہے،سعید خان ڈھیرئی
کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، 04 اکتوب 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماء اور ازاد امیدوار PK7سعید خان نے توتانوباندئی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لئے جان و مال وقف کرکے 20سال سے جدو جہد اور خدمات سرانجام دے رہا ہوں ،پارٹی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہے جو کہ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے پی ٹی آئی کا نظریاتی کارکن ہوں ز کیونکہ 24گھنٹے کا شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے اپنے حق اور ظلم ذیادتی کیلئے آواز بلند کرونگا کوئی بھی مجھے روک نہیں سکتا اگر مجھے غیر قا نو نی طور پر پا رٹی سے نکا لنے کی کوشش کی گئی تو عدالت جا کر چیلنج کر ونگا کیو نکہ پا کستان تحر یک انصاف کسی کے با پ کی جا گیر نہیں ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور خان کے ویژن کے مطابق نانصافی کے خلاف لڑتا رہونگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور ڈاکٹر امجد نے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے بھی وعدہ خلافی کرتے ہوئے مراد سعید کے اشاروں پر عمل کرتے ہوئے ٹکٹ نہیں دیا پارٹی قائدین کے ظلم اور زیادتی نے مجھے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا اصل میں وہی لوگ پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں جوکہ خان صاحب کے ویژن کے خلاف ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سچ اور حق کا ساتھ دیکر 14اکتوبر کو جیپ کے نشان پر مہر ثبت کرکے اپنا قیمتی ووٹ نا انصابی کے خلاف استعمال کریں انشاء اللہ کامیابی کے بعد پی کے 7کی سیٹ عمران خان کو تحفہ کرونگا اور سوات میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے والوں کے کرتوت سے آگاہ کرونگا۔