آج کی خبریںسوات کی خبریں
فوڈسیفٹی قانون کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) فوڈ اتھارٹی سوات کا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی اسد قاسم کی ہدایات پر ضلع سوات میں مضر صحت اور ناقص اشیاء کے خلاف کاروائیوں کیساتھ ساتھ خوراک سے وابستہ کاروبار کی جیو ٹیگنگ کا سلسلہ بھی جاری۔اس سلسلے میں تحصیل بابوزئی اور تحصیل کبل میں انسپکشنز کئے گئے۔ کانجو ٹاون شپ میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو فوڈسیفٹی قوانین کے خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ ایک ریسٹورنٹ کو انتہائی ناقص صفائی اور چائنہ سالٹ کے استعمال پر سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں کاروبار کے مسلسل جیو ٹیگنگ اور اصلاحاتی نوٹسس دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فوڈ اتھارٹی سوات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فوڈ انسپکشنز کے حوالے سے مکمل فعال ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز کررہی ہیں۔