آج کی خبریںسوات کی خبریں

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مینگورہ میں کارروائی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) فوڈاتھارٹی سوات کا خفیہ اطلاع پر منگورہ میں کاروائی بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء اور مشروبات میں استعمال ہونے والا  ایکسپائر فلیورز  برآمدکر لئے گئے۔ڈپٹی ڈایریکٹر محمد آصف کے زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تحصیل بابوزئی میں کاروائی کی جہاں ایک دکان سے پچاس کلو سےذاید مقدار میں ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا جوکہ موقع پر ضبط کرکے دوکاندار کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں بھاری مقدار میں ایکسپائر فلیورز جوکہ آئس کریم والوں کو بیچا جارہا تھا برآمد کرکے دکاندار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button