آج کی خبریںسوات کی خبریں
فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو سر میں گولیاں ماری گئی، محافظ بھی زخمی ہوا
سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے دمغار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے سر میں گولیاں لگی ہیں جس سے اُن کی موت واقع ہوئی۔
فائرنگ کے واقعے میں فیروز شاہ ایڈوکیٹ کا محافظ بھی زخمی ہوا ہے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا