آج کی خبریںسوات کی خبریں

فیس بک کی دوستی، خاتون کو سوات لے آئی، مٹہ میں نوجوان سے شادی کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )فیس بک کی دوستی امریکی خاتون کو سوات کھینچ لائی،خاتون نے مٹہ دارمئی میں نوجوان سے کورٹ میرج کرلی۔ ذرائع کے مطابق نیویارک امریکہ سے تعلق رکھنے والی  خاتون ڈینی ہول گوئن بروکس27 جولائی کو تحصیل مٹہ کے علاقہ دارمئی پہنچی جنہوں نے گزشتہ روز اسد اللہ ولد میر سردار ساکن دارمئی  سے شادی کرلی۔ ذرائع کے مطابق اسد اللہ اور ڈینی ہول گزشتہ دو سال سے فیس بک اور واٹس ایپ پر ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے تھے اور ان کی یہ دوستی کب محبت میں بدل گئی انہیں پتہ ہی نہیں چلا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button