فیکٹ چیک

فیکٹ چیک : تحریک انصاف کے مقامی رہنما عمران عرف سوات خان کے حوالے سے وائرل خبروں میں کتنی سچائی ہے

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف سوات تحصیل مٹہ چپریال کے مقامی رہنما عمران عرف سوات خان کے حوالے سے خبریں چل رہی ہے کہ ان کو لنڈاکے چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان سے 239 گرام چرس برامد ہوئے ہے۔

اس حوالے سے مقامی سوشل میڈیا فیسبک چینل ( سپین سر نیوز ) نے دعویٰ کیا ہے کہ

عمران سوات خان کے گاڑی سے لنڈاکی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران 239 گرام چرس برامد” پولیس نے سوات خان کو تحویل میں لیکر ایف ائی ار درج کرلیا۔

اس خبر کے چلتے ہی صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عمران عرف سوات خان پر سیاسی انتقامی کاروائی کے بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک طرف صارفین نے اس حوالے سے شدید غصے کا اظہار کیا ہے تو دوسری جانب معروف صحافی فیاض ظفر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ

تحصیل مٹہ کی ہر دل عزیز شخصیت اور چیئرمین ویلج کونسل چپریال عمران خان المعروف سوات خان کو سوات پولیس کی جانب سے بے بنیاد اور جعلی چرس کے مقدمے میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جن لوگوں نے ان کو جعلی مقدمے میں گرفتار کرکے بد نام کرنے کی کوشش کی ہے، اللہ تعالیٰ ان سے بدلہ لے۔

خبر کے وائرل ہوتے ہی عوام ابہام کا شکار ہوگئی اور صارفین نے سوشل میڈیا پر پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھانا شروع کردی۔

واقعے کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے پولیس زرائع سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پرپیگنڈا ہو رہاہے ہمارے پاس اس واقع کی باقائدہ ثبوت موجود ہے۔

پولیس نے ہمیں ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو فراہم کی جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکا لنڈاکے چیک پوسٹ پر عمران عرف سوات خان کے واسکٹ کے جیب سے چرس برامد کر رہے ہے۔

پولیس کی جانب سے ثبوت فراہم کرنے کے باوجود بھی اکثر عوام نے اس ویڈیو کو مسترد کردیا ہے ایک صارف اس حوالے سے لکھتے ہے کہ

“عمران اللّہ سوات خان پر درج کیا گیا ایف آئی آر سیاسی طور پر ناکام شخصیات کا انتقامانہ کارروائی ہے

یہ لوگ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے خود کو اور بھی ذلالت کے سمندر میں ڈبو رہے ہیں

انکی اپنی سیاست اپنے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ خود چابی کے کھلونے کی طرح ناچ رہے ہیں

اپنی رہی سہی تھوڑی بہت عزت ان ہتھکنڈوں سے ختم کردینگے”

جبکہ پولیس زرئع نے مزید کہا ہے کہ عوام بنا ثبوت کے ابہام کا شکار ہے ہم نے ویڈیو ثبوت جاری کردی ہے جس میں سب کچھ واضح ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button