قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان کا گل آباد وتکے کا دورہ،جاں بحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کی ہدایت پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر سوات سہہل خان نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی اصغر سورانی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر خان کے ہمراہ گزشتہ روز مینگورہ گل اباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق بچوں کی فاتحہ خوانی کے لئے پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر قائم مقام ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو ہدایت جاری کی کہ جاں بحق بچوں کے لیے صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق ڈیتھ کمپنشین کے لیے فوری دستاویزی کاروائی مکمل کی جائے تاکہ غمزدہ خاندانوں کو بروقت امدادی پیکج مل جائے۔قائم مقام ڈی سی نے محکمہ سی این ڈبلیو اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افیسران کوبھی سختی سے ہدایت جاری کی کہ اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ متاثرہ جگہ کی وزٹ کریں اور مرمتی کام کے ساتھ فوری طور پر سیڑھیوں کو بلاک کرکے آمد رفت کے لیے دوسرا راستہ اختیار کریں تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔