قانون سے بالاتر اقدامات سے ریاست کا نظام کمزور ہوجاتا ہے،لیاقت بلوچ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15اپریل2018) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیات بلوچ نے کہا کہ پانامہ سمیت تمام اسیکنڈلز میں ملوث تمام افراد کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے ، قانون سے بالاتر اقدامات سے ریاست کا نظام کمزور ہوجاتا ہے ، سی پیک اہم منصوبہ ہے لیکن سیاستدانوں کی بے انفاقی اور باہم دست و گر یباں ہونے سے اس کا کوئی فائدہ نہیں نکلے گا ، متحدہ مجلس عمل کا تنظیمی ڈانچہ 2 مئی کو مکمل ہونے کے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، سپریم کورٹ آئین کے بالادستی قائم رکھتے ہوئے بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الخدمت اسلامیہ سنگوٹہ سوات میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے اللہ کے دین میں محبت و سلامتی کا پیغام پوشیدہ ہے ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے جس سے ریاست کا نظام مضبوط ہوگا ، حکمران ڈومور کے مطالبے پر اپنے ناموس بیچنے سے گریز کریں ، انہوں نے کہا کہ پانامہ اور پاجامہ سمیت تمام اسکنڈلز میں ملوث افراد کا بے رحمانہ احتساب ہونا چاہیئے صرف نواز شریف اور جہانگیر ترین کی سزا سے بات نہیں بنے گی ، پاکستان اسٹیل ملزم ، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی بربادی میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھرا کیا جائے ، سپریم کورت آف پاکستان آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے نگران حکومت قائم کرکے ملک میں بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقنی بنائے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے صرف قرآن پڑھنا کافی نہیں بلکہ دین کی سربلندی کیلئے دینی احکامات پر عمل پیرا ہونا بھی ضروری ہے جماعت اسلامی کا مقصد اتحاد امت ہے ، اصلاح معاشرہ کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ستاھ دیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں دینی جماعتیں منتشر تھیں لیکن اب متحد ہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر تمام دینی جماعتیں متحدہ ہوچکی ہیں عوام الیکشن 2018 میں دینی جماعتوں کا ساتھ دے کہ لادین قوتوں کی عزائم کو ناکام بنائیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع اور امیر ضلع سوات محمد امین بھی موجود تھے ، لیاقت بلوچ کی اپیل پر مخیر حضرات کی ایک بہت بڑی تعداد نے ان کے اپیل پر دل کھول کر چندہ دیا جس پر تمام ذمہ داروں نے ان کا بھر پور شکریہ ادا کیا