آج کی خبریںسوات کی خبریں

قمبر جی ٹی روڈ سٹی سنٹر پر گندے پانی کا جمع ہونا عوام کے لیے عذاب بن گیا، انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان!

سوات شہر کے اہم شاہراہ جی ٹی روڈ سٹی سنٹر قمبر کے مقام پر کئی سالوں سے گندے پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ شاپنگ پلازوں کے نالوں سے بہنے والا گندا اور بدبودار پانی نہ صرف عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے بلکہ علاقے کی خوبصورتی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گندا پانی ہر وقت مین شاہراہ پر جمع رہتا ہے اور جب گاڑیاں وہاں سے گزرتی ہیں تو یہ پانی چھینٹے مار کر راہگیروں کے کپڑے خراب کر دیتا ہے۔ یہ مقام شہر کا بڑا تجارتی مرکز ہے، جہاں زیادہ تر خواتین اپنے بچوں سمیت خریداری کے لیے آتی ہیں، لیکن گندے پانی کی وجہ سے یہاں سے گزرنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کئی سالوں سے موجود ہے، لیکن انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انتظامیہ یا تو اس مسئلے سے غافل ہے یا پھر پلازہ مالکان کے اثرورسوخ کے سامنے بے بس ہے۔

عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ جی ٹی روڈ پر آنے جانے والے شہریوں کو سہولت ملے اور شہر کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button