قومی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے خالی نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئےانتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کےحوالے سے انتظامات، سیکورٹی، پولنگ اسٹیشنوں کی صورتحال، حساس پولنگ اسٹیشن، درپیش چیلنجز، عملے کی تربیت اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی. الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کی روشنی میں مختلف اضلاع میں خالی ہونیوالے قومی اسمبلی کے خالی نشستوں جس میں ضلع سوات کے تین نشستیں شامل ہیں کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے جس کے رو سے ضلع سوات میں بالترتیب 16 اور 19 مارچ کو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوگا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات فرید اللہ خٹک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) عبد الطیف،ایڈیشنل ایس پی سوات ارشدخان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر،محکمہ تعلیم ۔ہیلتھ،ریسکیوں1122،سول ڈیفنس کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔