آج کی خبریںسوات کی خبریں

لاک ڈاؤن میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے،ڈپٹی کمشنر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھا م کے لئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اشیاء خورد ونوش کی دکانیں کھلی ہے آٹے کی کوئی کمی نہیں، گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ضلع میں کوروناسے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن جاری ہے کسی کوبھی لاک ڈاؤن میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی، بعض عناصر حکومتی اقداما ت کو چیلنج کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں اشیاء خورد ونوش کی دکانیں کھلی ہیں عوام کو تما م تر دستیاب وسائل سے امداد دی جارہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ضلع بھر میں آٹے، چینی، چاول، چائے اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی کمی بالکل نہیں ہے ضلع انتظامیہ نے مہنگا آٹافروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا ہے کسی کوبھی اس مشکل وقت میں زیادہ منافع خوری کرنے نہیں دینگے انہوں نے مزید کہاکہ عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں جوکہ خود ان کی مفاد میں ہے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں باہر سے آنے والے لوگ خود انتظامیہ یا محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ رکھیں یا علاقے کے لوگ ان کی اطلاع انتظامیہ کو دیں انہوں نے مزیدکہاکہ دفعہ144 کے تحت ضلع بھر میں تقریبات پر پابندی ہے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات سے اجتناب کیاجائے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ضلع انتظامیہ سخت اقدامات اٹھائینگے انہوں نے مزید کہاکہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے انتظامات مکمل کردیئے ہیں عوام کی تعاون سے ہی حکومت اس وباء سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button