آج کی خبریںسوات کی خبریں

لاہور میں نہتے شہریوں پر تشدد قابل افسوس ہے،حمید الحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام  )امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں نہتے شہریوں پر تشدد قابل افسوس ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ناموس ِ رسالت کے تحفظ کے معاملے کو متنازعہ نہ بنا یا جائے، حکومت کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان پر تشدد کرنے کے بجائے حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ ان سے ناموس رسالت کے تحفظ کے سلسلے میں کئے گئے اپنے معاہدے کی پاسداری کرتے،پارلیمنٹ سے فرانس حکومت کے خلاف مذمتی قرار داد پاس کرتے اور فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرتے،اسی طرح حالات کو بگاڑنے کے بجائے حکومت اگر سنبھالنے کی کوشش کرتے تو آجو دونوں طرف سے قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جد و جہد میں جلسے جلوس یا دھرنے قابل مذمت نہیں ہوتے۔تحریک انصاف نے خوداپنے سیاسی کیر ئیر میں بہت سارے دھرنے کئے ہیں، لیکن ان پر نہ تو پابندی لگی ہے اور نہ گولیاں چلی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہے کہ تحریک لبیک کے ساتھ ناموسِ رسالت کے تحفظ کے خاطر کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کی جائے اور لاہور واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے

Related Articles

Loading...
Back to top button