لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کا کامیاب آغاز
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) لقمان انٹرنیشنل ہسپتال نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے بعد اوپن ہارٹ سرجری ( کارڈیک سرجری ) کا کامیاب آغاز کیا ہے۔ اس کے ساتھ صوبہ میں پہلی دفعہ دل کے بند سوراخ کھولنے کے لیے جدید کیتھ مشین لگایا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا آغاز کیا گیا۔جس میں سول سوسائیٹی ، سیاست دان اور معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پر رونق تقریب سے اپنے خطاب میں لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ دل کے اوپن ہارٹ سرجری کے لیے لوگ پہلے پشاور یا ملک کے دوسرے حصوں میں جاتے تھے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو کئی سال تک اپنے باری کا انتظار کرتے اور اکثر انتظار میں زندگی کی بازی ہار جاتے۔ اس آپریشن پر مریضوں کے لاکھوں روپے کا خرچہ بھی آتا۔ ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں پاکستان کا واحد کارڈیک ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر سجاد یوسفزئی دل کے آپریشن کراتا ہے۔ اور اب تک پندرہ کامیاب آپریشن اس ہسپتال میں کراچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام سہولیات مریضوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت مفت فراہم کی جاتی ہے۔ پروفیسر سجاد احمد ہوسفزئئ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے دو دہائی سے زیادہ بیرون ممالک میں خدمات سرانجام دی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں پر عالمی معیار کے خدمات مریضوں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ سو سے زیادہ مریض اب بھی اپنی باری کے انتظار میں ہے۔ جو کہ یہاں پر معیاری کام کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر محمد الیاس جو کہ کیتھ لیب کے ڈائریکٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں چوبیس گھنٹے دل کے بند سوراخ کھولنے کے لیے انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی سہولت صحت کارڈ پر دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کیا کہ اس ہسپتال میں پاکستان کے ماہر امراض قلب دل کے بیماریوں کے تمام آپریشن کرینگے جبکہ دن رات پرائمری پی سی آئی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ڈاکٹر محمد الیاس نے کہا کہ ہمارے ٹیم میں تجربہ کار ڈاکٹرز سلیم اللہ، ڈاکٹر جاوید باچا، ڈاکٹر سعید عالم، ڈاکٹر خورشید علی ، ڈاکٹر راشد اقبال اپنے خدمات سرانجام دینگے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس قدر معیاری ہسپتال میں ماہر ٹیم کے زیرنگرانی دل کے تمام بیماریوں کا آپریشن قابل ستائیش ہے۔ اس کی وجہ سے دوسرے ہسپتالوں پر رش کم ہوگا۔ وائس چانسلر ملاکنڈ ہونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ ٹیم کی نگرانی میں یہ ہسپتال مزید آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی تحقیق کے مد میں لقمان ہسپتال کے شانہ بشانہ رہیگا۔ تقریب سے سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان ، سابق ایم پی اے محمد امین، ڈپٹی کمشنر لویر دیر، اے سی بابو زئی نے اپنے بیانات میں اس قدام کو سراہا۔