آج کی خبریںسوات کی خبریں

لقمان انٹرنیشنل ہسپتال نے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں 50 باریاٹرک سرجریز کو عبور کر لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) لقمان انٹرنیشنل ہسپتال نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ،چھ ماہ کے قلیل عرصے میں 50 باریاٹرک سرجریز کو عبور کر لیا ۔یہ خیبرپختونخوا میں سرجریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے اس سلسلے میں لقمان انٹرنیشنل ہسپتال میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کنسلٹنٹس اور دیگر معززین نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر شاہ عباس وہ شخص ہے جس نے اسے کامیابی کو ممکن بنایا دیا ان کی بہترین خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر اینستھیٹسٹ ڈاکٹر نیاز علی کے خدمات کو بھی سراہا گیا بیریاٹرک سرجن ڈاکٹر فاروق خان، ڈاکٹر عنایت خان، ڈاکٹر بشیر اللہ، ڈاکٹر مصلح الدین، ڈاکٹر وقاص خان اور  دیگر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا کمشنر ملاکنڈ نے کہا اس طرح کی جدید ہسپتالوں کی تعمیر سے ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button