آج کی خبریںسوات کی خبریں
لنڈاکے چیک پوسٹ پر خاتون منشیات سمگلر گرفتار، بارہ کلو چرس بر آمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران لنڈاکے چیک پوسٹ پر تعینات سوات پولیس کے جوانوں نے انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ بختی رحمان کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ خاتون سمگلر مسماۃ (و) زوجہ امیر محمد سکنہ قمر دین گڑھی پشاور کے قبضے سے 12کلو 500گرام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمہ پشاور سے سوات منشیات سمگل کر رہی تھی، ملزمہ کے خلاف تھانہ غالیگے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔