لوئر دیر: فحش ویڈیوز پھیلانے والے پیر صاحب ٹک ٹاکر گرفتار

تیمرگرہ: (زما سوات)ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ ٹک ٹاکر محمد نوید ولد محمد حلیم سکنہ کوٹو کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصے سے ٹک ٹاک آئی ڈی “PIR SAIB” کے ذریعے فحش، نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا۔ ویڈیوز میں وہ نازیبا حرکات، گالیاں اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی توہین کرتا تھا، جس سے عوامی جذبات مجروح ہو رہے تھے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون (Infinix Note) بمعہ نازیبا ویڈیوز برآمد کر لیا۔
ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 501، 294، 292A اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25-D کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



