آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

لوئر دیر: میدان چینار کوٹ میں ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی

لوئر دیر (زما سوات) میدان چینار کوٹ کے مقام پر ایک مسافر ڈبل سیٹر گاڑی حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button