آج کی خبریںسوات کی خبریں

لواری ٹنل دیر: برفباری کے دوران روڈ بحال، پولیس ہائی الرٹ پر

لواری ٹنل اور اس کے گردونواح میں شدید برفباری جاری ہے، تاہم لواری ٹنل روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) دیر بالا، ظفر احمد خان کی خصوصی ہدایات پر، دیر بالا پولیس حالیہ برفباری کے دوران ہائی الرٹ پر ہے۔ پولیس اہلکار لواری ٹنل میں موجود مسافروں، مقامی افراد، اور سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

سیاحوں اور مسافروں کے لیے اہم ہدایات

پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ برفباری کے باعث لواری ٹنل روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس لیے تمام مسافروں اور سیاحوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے:

• مکمل تیاری کے ساتھ سفر کریں: سنو چین، کھانے پینے کی اشیاء، اور ضروری سامان ہمراہ رکھیں۔

• رات کے وقت اور علی الصبح سفر سے گریز کریں: غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

• ڈرائیورز کے لیے ہدایات: گاڑی کے لائٹس اور وائیپر چیک کریں، گاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھیں، تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے پرہیز کریں۔

• ایمرجنسی نمبر: کسی بھی ہنگامی صورتحال یا تازہ ترین معلومات کے لیے پولیس کنٹرول روم دیر بالا کے نمبر 0944880493 پر رابطہ کریں۔

ڈی پی او ظفر احمد خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، دیر بالا پولیس

Related Articles

Loading...
Back to top button