لوڈ شیڈنگ کے خلاف ارکان اسمبلی کی ڈیڈلائن دس دن کے بجائے بائیسویں دن ختم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔04اگست 2017ء ) سوات میں بجلی کی ناروا لودشیڈنگ کے خلاف ارکان اسمبلی کی ڈیڈ لائن دس دن کے بجائے بائسویں دن ختم ہوئی،واپڈا گھیراؤ اور دفاتر کو تالے لگانے کے دعوے غلط ثابت،بات مذاکرات تک ہی محدود ہو گئی،سوات میں جاری بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف ارکان اسمبلی فضل حکیم،عزیز اللہ گران اور ڈاکٹر حیدر علی نے 13جولائی کو پریس کانفرنس میں محکمہ واپڈا کو دس دن کی ڈیڈ لائن دی تھی اور دس دن کے اندر لوڈشیڈنگ میں کمی نہ کرنے کی صورت میں واپڈا دفاتر کے گھیراؤ اور تالے لگانے کی دھمکیاں دی تھیں،ارکان اسمبلی کی دی جانے والی ڈیڈ لائن23جولائی کو ختم ہوئی تھی اوربقول ان کے24جولائی کو اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانا تھا تاہم دس دن کی ڈیڈ لائن بائیس دن تک پہنچ گئی اور بلآخر 4اگست کو ارکان اسمبلی واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے کے لئے پہنچ گئے،ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی میں ڈاکٹر حیدر موجود نہیں تھے ،مظاہرے کے دوران میڈیا کے سامنے پرجوش خطابات کئے گئے اور محکمہ واپڈا کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔