آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

لکی مروت: آذان کے صحیح الفاظ کی ادائیگی پر تنازعہ، پیش امام قتل 

لکی مروت: پولیس نے پیش امام کے قتل کے الزام میں مسجد کے مؤذن کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ مقامی مسجد میں پیش آیا جہاں مقتول پیش امام مولانا ممتاز خان اور ملزم مؤذن مشکوت اللہ کے درمیان آذان کے صحیح الفاظ کی ادائیگی پر تنازع ہوا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق تنازع شدت اختیار کرنے کے بعد مؤذن نے مبینہ طور پر پیش امام پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button