ماحول کے لئے نقصان دہ شاپنگ بیگز کی اجازت نہیں دی جائے گی،عامر علی شاہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ نے کہا ہے کہ ماحول کو صاف بنانے کیلئے مضر صحت شاپنگ بیگز سے پاک کرینگے اور بایؤ ڈیگریٹبل کے علاوہ دیگر شاپنگ بیگز کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شاپنگ بیگز کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مینگورہ شہر میں ماحول کو صاف بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس میں اپ لوگوں سے بھرپور تعاون کرینگے،عامر علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان اور ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا ء اسلم نے مینگورہ شہر سمیت سوات سے مضر صحت شاپنگ بیگز کے خاتمے کی ہدایت کی ہے اور اس سے قبل بھی اپ لوگوں نے تعاون کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے عوام اور نوجوان نسل کو ماحولیاتی آلودگی سے بچائیں جس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے جس پر اتفاق کیا گیا کہ آیندہ عام شاپنگ بیگز استعمال نہیں کرینگے۔