آج کی خبریںسوات کی خبریں

مالم جبہ انٹری فیس800 روپے، کثیر تعداد میں سیاح واپس لوٹ گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں انٹری فیس کے باعث کثیر تعداد میں سیاح واپس لوٹ گئے، سیاحوں کا کہنا ہے کہ انٹری فیس بہت زیادہ ہے جس کے باعث وہ ریزارٹ میں نہیں جا سکتے۔ مالم جبہ سے واپس لوٹنے والے سیالکوٹ کے سیاحوں نے بتایا کہ ہم سوات گھومنے کے لئے آئے تھے اور خواہش تھی کہ مالم جبہ ضرور جائے، لیکن جب مالم جبہ پہنچے تو پتہ چلا کہ انٹری فیس فی کس 800 روپے اور چئیر لفٹ کے ساتھ 1200 روپے ہیں  جس کی وجہ سے ہم وہاں سے واپس لوٹ آئے۔

سیاحوں نے مزید بتایا کہ کثیر تعداد میں سیاح مالم جبہ میں انٹری کئے بغیر واپس لوٹ رہے ہیں لہٰذہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت مالم جبہ کی فیس کا نوٹس لے اور اس میں کمی کرکے سیاحوں کو مالم جبہ گھومنے کا موقع فراہم کریں۔

سیاحوں نے مزید بتایا کہ پارکنگ کے بھی فی گھنٹہ کے حساب سے 200 روپے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ خوراکی اشیاء کی قیمتیں بھی دُ گنی ہوگئی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button