آج کی خبریںسوات کی خبریں

مالم جبہ میں ایم پی اے سلطان روم کا اراضی پر قبضہ، علاقہ مکین کا احتجاج کی دھمکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مالم جبہ سپینے اوبہ کے عمائدین عمر علی، احسان اللہ اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپینے اوبہ میں ایم پی اے سلطان روم اور دیگر نے ہماری جدی پشتی 45 کنال اراضی (شاملات)پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے،ہمارے ساتھ مذکورہ اراضی کے ثبوت کے طور پر 1937 کا اسٹامپ پیپر موجود ہے،مذکورہ ایم پی اے اور پٹواری کی ملی بھگت سے 2024 کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ سے ہمارے باپ دادا کا نام نکال دیا گیا ہے، جنہوں نے اراضی پر ناجائز قبضہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں اس حوالے سے ڈگری دی ہے جس کی ہم نے چھان بین کی لیکن اس کا ریکارڈ بھی عدالت میں موجود نہیں ہے، قبضہ کرنے والوں کا یہ بھی موقف ہے کہ قلندر نامی شخص نے ان کو اراضی انتقال کی ہے جبکہ قلندر 40 سال قبل وفات پا چکا ہے قلندر کے بیٹوں نے بھی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کیا ہے کہ ہمارا والد 40 سال قبل وفات ہو چکے ہیں، عمائدین نے مزید کہا کہ مذکورہ ایم پی اے نے ریٹارڈ صوبیدار افضل خان (تختہ بند) کی ایماء پر مذکورہ 45 کنال اراضی کو اپنے نام کیا ہے اور اس میں پٹواری رشید علی نے بھی ناجائز طور پر پورا ریکارڈ غائب کر دیا ہے جس کی ان سے پاز پرس کی جائے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سلطان روم اب حکومت کی جانب سے دی گئی سکیورٹی اہلکاروں کا ناجائز فائدہ اُٹھارہے ہیں اور ان کی ذاتی سکیورٹی پر مامور اہلکار سپینے اوبہ آ کر لوگوں کو دھمکاتے ہیں، مذکورہ ایم پی اے نہ تو ڈی آر سی کو مانتا ہے اور نہ ہی تھانے کو مانتا ہے عمائدین نے مزید بتایا کہ 2010 میں سلطان روم نے تقسیم کیلئے درخواست دی تھی جس میں ان کو 5.5 مرلے اراضی دی گئی تھی لیکن اب وہ ناجائز طریقے سے 45کنال اراضی پر قابض ہو چکا ہے،لیکن ہم ان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ اراضی ہماری اباؤ اجداد کی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپینے اوبہ کے قوم کو انصاف فراہم کیا جائے اگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے تو پھر حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button