آج کی خبریںسوات کی خبریں

مالم جبہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹول دوسرے روز بھی جاری رہا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وادی سوات کے پرفضا ء مقام مالم جبہ ونٹر سپورٹس فیسٹول دو سرے روز بھی جاری رہا، سیاحوں کی کثیرتعداد فیسٹول سے لطف اندوز ہونے کے لئے مالم جبہ پہنچ گئی۔تین روزہ فیسٹول میں سلالم، جاؤنٹ سلالم سکینگ، سکیٹنگ، سنو بورڈنگ، آئس ہاکی، سنو ٹویبنگ،الپائن سکی، انڈر15 سکیٹنگ، سینئر سکیٹنگ، کرلنگ،سنو ٹیوب آرچری سمیت دیگر کئی مقابلے منعقد کئے گئے جس میں 100 کے قریب کھلاڑیوں نے انڈر8، انڈر15، سینئر سمیت مختلف کٹیگری میں حصہ لیا۔ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کو ونٹر فیسٹیول سے محظوظ کرنے کیلئے خٹک ڈانس سمیت روایتی موسیقی رباب منگے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ونٹر سپورٹس فیسٹول کی اختتامی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سوات، ٹوارزم کارپوریشن عہدیداران،مارکیٹنگ منیجر سیمسنز گرو پ ثمرسبین اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔فیسٹول سے محظوظ ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button