آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

مانسہرہ پولیس کی کامیاب کارروائی: طالبات کو ہراساں کرنے والا استاد گرفتار

مانسہرہ: پولیس نے ایک استاد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر طالبات کو ہراساں کرنے اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔

تفصیلات کے مطابق، ایک متاثرہ لڑکی کے بھائی کو فیس بک پر ایک نامعلوم آئی ڈی سے اپنی بہن کی نازیبا ویڈیوز موصول ہوئیں۔ جب اس معاملے کی تصدیق کی گئی تو لڑکی نے اعتراف کیا کہ یہ ویڈیوز اس کے استاد نے بنائی تھیں، جو دیگر طالبات کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔

ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) مانسہرہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اوگی نزیر خان اور ایس پی انویسٹیگیشن شیراز خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم محمد طفیل ولد محمد پرویز سکنہ محلہ ڈب مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوا ہے، جسے فارنزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور ڈی پی او مانسہرہ خود اس تفتیش کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ معاملے کی شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

ڈی پی او مانسہرہ نے والدین، تعلیمی اداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، ان کے مسائل سنیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مانسہرہ پولیس شہریوں، خصوصاً بچوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button