آج کی خبریںسوات کی خبریں

مانکیال کے مقام پر دریائے سوات سے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) بحرین کے علاقہ مانکیال میں دریائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش بر آمد کرلی گئی ۔ ریسکیو1122 کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں گزشہ روز 32 سالہ ابراہیم خان ولد منزرے خان  دریائے سوات کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا تھا ۔ ریسکیو ٹیم نے دریائے سوات میں سرچ آپریشن شروع کیا اور چوبیس گھنٹے بعد دریائے سوات  سے مانکیال کے مقام پر نوجوان کی لاش بر آمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button