آج کی خبریںسوات کی خبریں

محلہ بنڑ میں گزشتہ دو مہینے سے رات کے وقت نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس خاموش تماشائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ بنڑ میں گزشتہ دو مہینے سے  رات کے وقت نامعلوم افراد کی فائرنگ، علاقہ مکین تشویش کا شکار، متعلقہ پولیس نے لوگوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کا کہہ دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق مینگورہ کے محلہ بنڑ میں  گزشتہ دو مہینے سے رات کے وقت نامعلوم افراد فائرنگ کرکے بھاگ جاتے ہیں جس کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محلہ بنڑ میں بعض اوقات نشے میں دھت  نامعلوم افراد رات کے وقت فائرنگ کرکے بھاگ جاتے ہیں،متعلقہ بنڑ پولیس اسٹیشن کو اس صورت حال سے کئی بار آگاہ کیا گیا مگر پولیس ٹھس سے مس نہیں ہو رہی ہے اور اُلٹا لوگوں کو چوکیداری کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے حوالے سے بنڑ پولیس کو کئی بار بلوایا گیا لیکن ان کی جانب سے یہی احکامات ملتے ہیں کہ اپنی چوکیداری خود کیجئے اور ملزمان کی نشاندہی کرکے پولیس کو مطلع کریں، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محلہ بنڑ میں نامعلوم افراد کی ہر رات فائرنگ کے باعث طالبان دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے کیونکہ اس وقت بھی پولیس کچھ خاص اقدامات اُٹھانے کے قابل نہیں تھی اور اب بھی پولیس  کی جانب سے نامعلوم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے ڈی پی او سوات اور ڈی آئی جی ملاکنڈ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button