آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
محمد زادہ آگرہ وال کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا، سخاکوٹ میں احتجاج جاری
سوات(ویب ڈیسک )ضلع ملاکنڈ سخاکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سوشل ایکٹویسٹ ، انسانی حقوق کے لئے برسرپیکار اور منشیات کے خلاف کام کرنے والے 28 سالہ محمدذادہ آگرہ وال کو کل رات 8 بجے اپنے ہی گھر سے تھوڑے فاصلے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ چند ہفتے پہلے ڈپٹی کمشنر کے سامنے کھلی کچہری میں منشیات فروشوں اور مافیا کے خلاف موثر آواز اُٹھائی تھی ۔محمد زادہ کے قتل کے خلاف سخاکوٹ بازار میں احتجاجی بھی جاری ہے ۔