آج کی خبریںسوات کی خبریں
محکمہ سوئی گیس نے موسم سرما کو “خوش آمدید” کہہ دیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں جہاں پر سوئی گیس کے کنکشن لگے ہوئے ہیں وہاں پر گیس کی فراہمی معطل ہو گئی، اتوار کے روز آسمان میں بادل چھاتے ہی گھروں سے گیس غائب ہوگیا۔ اتوار کے روز صبح 8 بجے سے گیس کی فراہمی بند کردی گئی اور تین بجے کے بعد بحال ہوئی، صارفین کا کہنا ہے کہ ابھی موسم سرما کا صرف آغاز ہوا ہے اور یہ حال ہے آگے شدید سردی کے موسم میں گیس مکمل طور پر غائب ہوجاتا ہے ۔ مینگورہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دوپہر تک گیس کی فراہمی بند رہتی ہے جس کے باعث کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔