آج کی خبریںسوات کی خبریں

مرغزار کے علاقے شیر اطرف کے عمائدین کا زرعی زمینوں کے انتقالات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )مرغزار کے علاقے شیر اطرف کے عمائدین کا زرعی زمینوں کے انتقالات کے خلاف  پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ کمشنر آفس سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شمشی خان، محمد نواب، افضل خان اور دیگر نے کہاکہ ہم نے کسی کے اراضی پر قبضہ نہیں کیا ہے یہ ہماری اپنی اراضی ہے،پٹوار میں ہمارے سینکڑوں سالوں سے اراضی کو سپل بانڈئی کے خان و خوانین کے نام منتقل کردئے گئے ہیں جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ شیر اطرف میں بیس ہزار کنال اراضی مقامی لوگوں کی ملکیت ہے جن میں چھ ہزار کنال پر چھ کلو میٹر دور گاؤں سپل بانڈئی کے خوانین دعویدار ہے،انہوں نے جعلی ڈگری بنا کر ہمارے جائیداد کو اپنا بتا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اراضی ہمارے اباء واجدا کی جائیداد ہے جس میں ہم رہ رہے ہیں اس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے انصاف کے توقع رکھ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غونڈہ گردوں سے ہمیں نجات دلائے اور اس مسئلے کو حل کریں،بصورت دیگر ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

Related Articles

Loading...
Back to top button