آج کی خبریںسوات کی خبریں

مسلم لیگ ن میں ٹکٹس میرٹ پر دئے جائیں، ملک صدیق خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ٹیکٹس میرٹ پر دئیے جائیں اور کارکنوں کے منشہ کا خیال رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ سنگوٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر ملک صدیق کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان 1978 سے مسلم لیگ ن میں اپنے خدمات سر انجام دہ رہا ہے جبکہ ماضی میں کئی دفعہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا اور ضلعی نائب ناظم اعلیٰ بھی رہے انہوں نے کہا کہ پی کے 5 کے لوگ کسی امپورٹڈ امیدوار کو قبول نہیں کرینگے۔اس لئے قیادت مقامی لوگوں کو اعتماد میں لینے کے بعد دیگر حلقوں کی طرح پی کے 5 کے لیے بھی امیدوار کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے لئے صوبائی اور مرکزی قیادت کو درخواستیں جمع کرا چکے ہیں تاہم اس کے باوجود اب تک نہ اس کی درخواست پر غور کیا گیا اور نہ اس حوالے سے کوئی جواب دیا گیا۔انہوں نے دھمکی دی کہ ٹکٹ کے حوالے سے پی کے 5 کے کارکنانِ اور مقامی قیادت کی رائے نظر انداز کیا گیا تو مقامی کارکنوں کے مشورے سے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جس میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا یا کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت بھی ہو سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع سوات کے دیگر حلقوں کی طرح حلقہ پی کے 5 کے حوالے سے فوری طور نامزد امیدوار کا اعلان کیا جائے تاکہ کارکنانِ کی مایوسی ختم ہو جائیں اور الیکشن کے لئے بھرپور تیاریاں شروع کی جاسکے۔ پریس کانفرنس سے قبل ملک صدیق خان نے اپنے حجرے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کیاجس میں رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعدا د میں شرکت کی

Related Articles

Loading...
Back to top button