آج کی خبریںسوات کی خبریں

مطالبات مان لئے جائیں،ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا،کلاس فور ملازمین کی دھمکی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)حکومت درجہ چہارم ملازمین کے چارکول میں کمی اورٹی اے ڈی اے سے کٹوتی کا مسئلہ کرنے سمیت موجودہ صورتحال میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا وعدہ پورا کرکے اپنے دیگر اعلانات کو بھی عملی جامہ پہنائے،15جون تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو16جون کو احتجاج کریں گے،اس حوالے سے آل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے صدر سید خطاب نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کرونا صورتحال اور لاک ڈاؤن میں آفیسرز چھٹی پر ہیں مگر کلاس فور لازمین بدستور ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں اس دوران ہمارے کئی ساتھی کرونا کی لپیٹ میں آگئے جن کا کسی نے حال تک نہیں پوچھا،انہوں نے کہاکہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جو ملازمین موجودہ صورتحال میں ڈیوٹیاں دیں گے انہیں اعزازیہ دیا جائے گا مگر حکومت نے ہمیں یکسر نظر اندازکرکے ان لوگوں کو نوازا جنہوں نے ڈیوٹیا دی ہی نہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت نے درجہ چہارم ملازمین کے چارکول کو کم کرکے اور ان کے ٹی اے ڈی اے سے کٹوتی کرکے ظلم کیا ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،ہماری مسلسل حق تلفی کی جارہی ہے حالانکہ ہمارے ساتھی نہ صرف دن کو بلکہ رات کو بھی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہاہے جس کے سبب ہماری مشکلات اور پریشانیاں بڑ ھ رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت پندرہ جون تک پورا پوراچارکول اداکرنے سمیت ٹی اے ڈی اے کٹوتی کا مسئلہ حل کرکے درجہ چہارم ملازمین کیلئے اعلان کردہ اعزازیہ دے بصورت دیگر سولہ جون کو احتجاج کریں گے،اس موقع پر ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار اور اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button