آج کی خبریںسوات کی خبریں

معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ اور ڈائریکٹر سی ایم ایل سی کرنل نوید نے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، منشیات ہمارے آنے والے نسل کیلئے زہر قاتل ہے، منشیات کے روک تھام اور اس میں مبتلا افراد کے علاج معالجے کیلئے جو ادارے کام کررہے ہیں اُن کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنا کام بہتر طریقے سے جاری رکھ سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں نوے جوند رہیب سنٹر کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تین کم سن بچے جن کے علاج کی مدت پوری ہوئی تھی اُن کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اور رہیب سنٹر کے ریاض احمد حیران اور اُن کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہو گی، منشیات کی لعنت نے بہت سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کیا ہے اور اُن کو معاشرے پر بوجھ بنا دیا ہے، اس سلسلے میں والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور اُنکو بری صحبت سے بچائیں، انہوں نے کہا کہ نوے جوند رہیب سنٹر جیسے اداروں کیوجہ سے منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجہ ہو رہا ہے اور اُن کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے ساتھ اُن کو توجہ دی جا رہی ہے اور وہ اس لعنت سے چھٹکارا بھی پا رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button