آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملاکنڈ: بٹ خیلہ لیوی چوکی روڈ پر دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں لیوی چوکی روڈ پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محب اللہ کے مطابق دھماکہ خطرناک نوعیت کا نہیں تھا اور علاقے میں کسی قسم کے خوف یا خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں کسی بارودی مواد کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔

حکام کے مطابق یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا دھماکہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا نتیجہ تھا یا کسی گیس یا دیگر مواد کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ اصل وجوہات جلد سامنے آ سکیں۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور حالات معمول کے مطابق ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button