آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
ملاکنڈ میں منشیات کے خلاف احتجاجی واک، عوام کا مؤثر اقدامات کا مطالبہ
بٹ خیلہ (زما سوات) ملاکنڈ میں منشیات کے خلاف عوامی احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاجی واک بٹ خیلہ بازار سوزوکی اڈہ سے بائی پاس تک نکالی گئی، جس کے دوران شرکاء نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات اٹھا کر اس ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ معاشرہ محفوظ ہوسکے۔



