آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملاکنڈ ڈویژن میں وکلا کا جمعہ کو سوات پولیس کے خلاف احتجاج اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 جولائی 2019ء)  ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء کل جمعہ کو سوات پولیس کے خلاف مکمل ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ خیبر پختون بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید خان کے مطابق سوات پولیس کے اہلکاروں نے سینئر قانون دان گل محمد کٹانہ کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا اور سوات پولیس نے واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے کل جمعہ کو ہائی کورٹ اور ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں وکلا سوات پولیس کے خلاف احتجاج اور عدالتوں سے بائیکاٹ کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button