آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں ، سو ل سوسائٹی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے تیاریوں کے خلاف سول سو سائٹی میدان میں آگئی، گزشتہ روز سخاکوٹ میں ٹیکس فیسی لٹیشن سنٹر کے قیام کے بعد سول سوسائٹی نے مزاحمت کا اعلان کردیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے لئے راہیں ہموار کی جا رہی ہے جس کی ہر صورت مخالفت کریں گے۔ ملاکنڈ ایک ٹیکس فری زون ہے اور پسماندہ علاقہ ہے، موجودہ حکومت میں یہاں ٹیکس کا نٖفاذ نا قابل منظور ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے ہم ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کا نفاذ نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button