ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیخلاف مختلف عوامی حلقوں نے احتجاج کا اعلان کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مئی 2018ء) فاٹا انضمام ،ملاکنڈ ڈویژن کی خاص حیثیت کے خاتمے کے خلاف سوات سے تحریک کے اغاز کا فیصلہ ،سیاسی پارٹیوں اور سول سوسایٹی سمیت وکلاء برادری سے رابطوں کا اغاز ،سوات سے شروع ہونے والے تحریک کو ملاکنڈ ڈویژن تک وسیع کرنے کا عندیہ ،مرکزی حکومت کے جانب سے فاٹا انضمام کے بعد ملاکنڈ ڈویژن سے بھی ارٹیکل 247 کے خاتمے کے ساتھ ہی ملاکنڈ ڈویژن کی خاص حیثیت بھی ختم ہوجائیگی جس سے یہاں پر ٹیکسوں کے نفاذ سمیت دیگر قوانین جو سپیشل ایریا کے وجہ سے لاگو نہیں تھے وہ سب یہاں پر لاگو ہو جاینگے اور ملاکنڈ ڈویژن بھی اس صوبے کے انتظامی امور کے پاس اجائینگے جس کے وجہ سے ڈویژن بھر کے عوام میں سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ،اس سلسلے میں اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں ،سول سوسائیٹی ،وکلاء ،تاجر برداری ،سمیت دیگر شعبوں نے شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں بھر پور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا دھمکی دی ہے اس سلسلے میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،تحصیل ناظم بابوزی اکرام خان اور سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے سوات سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا اغاز کردیا ہے اور بہت جلد سوات کے تمام سیاسی پارٹیوں ،سول سوسائیٹی ،وکلاء ،تاجر دادری اور دیگر طبقوں کاگرینڈ جرگہ کا اجلاس بلا کر اسمیں ائندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا اور بھر پور احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی ۔