ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی آج ہے
زما سوات ڈاٹ کام کی جانب سے اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک
ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور اس موقع پر مساجد ، اہم پارکوں اور کھلی جگہوں پر نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملکی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سوات میں بھی آج عیدالفطرپورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر کی نماز کےاجتماعات منعقد ہوئے جب کہ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی انجام دی۔ اہم عیدگاہوں پر چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ لگائے گئے۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔