آج کی خبریںسوات کی خبریں

ملک کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:23مارچ2018)ڈیڈک کمیٹی سوات کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ قربانیوں سے حاصل ہونے والی ملک کی دفاع اپنے خون سے کرینگے اور اس پر کوئی بھی انچ نہیں آنے دینگے ، یوم پاکستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک کی طرح سوات میں بھی 78 ویں یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے مناکر سوات کے عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انکی اپنے ملک سے کتنی محبت ہے اور وہ اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ اس ملک کیلئے ہمارے اباواجداد نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آج کے دن ہم بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button