منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 افراد گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ اورگردونواح میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروشوں سمیت 90افراد گرفتار، بھاری مقدار میں شراب، چرس، ہیروئین، اسلحہ اورکارتوس برآمد، علاقے میں جرائیم پیشہ افراد کے گردگھیرا تنگ کردیاگیا، ڈی ایس پی ظاہرشاہ خان کی سربراہی میں پولیس کی کارروائی جاری، چھاپہ مارٹیموں کے ذریعے چھاپے مارے جارہے ہیں، کریک ڈاؤن کی وجہ سے جرائیم پیشہ افراد اورمنشیات فروشوں علاقہ چھوڑ نا یا توبہ تائب ہونا شروع کردیا، پولیس کی کارکردگی پرعوامی اعتماد، عوام کی طرف سے بھرپور ساتھ دینے کا عزم، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اعجاز خان اورڈی پی او سیدانور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی ظاہرشاہ خان نے مینگورہ شہر اور گردونواح میں منشیات فروشوں اورجرائیم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیراتنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے کئی افراد کو سرکاری مہمان بنادیاہے انہوں نے پولیس کی چھاپہ مار تیمیں تشکیل دے رکھی ہے جو ان لوگوں کے خلاف کارروائی میں مصروف عمل ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ میں انہوں نے جرائیم پیشہ افراد اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 70 لیٹرشراب 1055گرام چرس، 658گرام ہیروئن، تین عدد پستول، 47عددکارتوس برآمدکردی، جبکہ کارروائی کے دوران دومنشیات فروشوں سمیت 88دیگر جرائیم پیشہ افراد کو گرفتارکیاگیاہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ظاہرشاہ نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، جرائیم پیشہ افراد اورموت کے سوداگروں منشیات فروشوں کے لئے مینگورہ سٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پولیس حکام اورخصوصاً ڈی آئی جی اعجاز خان اورڈی پی او سوات کی طرف سے سختی سے ہدایات دی گئی ہے کہ جرائیم پیشہ افراداورمنشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رورعایت نہ بھرتی جائے، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح کوجرائیم پیشہ افراد سے پاک کیا جارہاہے اور جرائیم کی مکمل بیخ کنی کے لئے عوام کی تعاؤن بھی ضروری ہے۔