منشیات فروشوں کو نصیحت کرنے پر امام مسجد تشدد کا نشانہ بن گیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)گل کدہ میں منشیات فروشی سے منع اور نصیحت کرنے پر پیش امام پر گھر میں گھس کرتشدد، چھریوں اور ڈنڈوں سے پیش امام قاری منیب الرحمن کو شدید زخمی کردیا ہسپتال داخل،پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رو ز گل کدہ نمبر تین میں پیش امام قاری منیب الرحمن نے منشیات فروشوں کو اپنے علاقے میں منشیات فروشی سے منع کرنے کی تلقین کی اور انہیں غلط کام چھوڑنے کی نصیحت کی جس پر مبینہ ملزمان امجد علی، راشد علی اور عثمان علی پسران معمبر نے قاری منیب الرحمن کے گھر میں ڈنڈوں اور چھریوں کے ساتھ داخل ہوئے اور انکے بیوی بچوں کے سامنے ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں کے وار سے شدید زخمی گیا جن کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی واقعے پر علاقہ کے عوام میں سخت تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور حکام سے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔