آج کی خبریںسوات کی خبریں

منشیات کے استعمال او سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر زرعی یونیورسٹی میں سیمینار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کیخلا ف عالمی دن کے موقع پر زرعی یونیورسٹی سوات میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کی صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سوات کے ای ٹی اونثارخان نے کی جنہوں نے منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر داؤد جان ، عملے کے اراکین اور طلبہ سمیت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے اس موقع پر آگاہی واک بھی کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ای ٹی او نثار خان نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کاعالمی دن منانے کا مقصد معاشرے کے لوگوں میں منشیات کے مضر اثرات کو اجاگر اور آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد منشیات استعمال کررہے ہیں جن میں کم عمر بچوں سے لے کر 65 سال کے بزرگ افراد بھی شامل ہیں،دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں ہرسال اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی نسل میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا رجحان درحقیقت دولت کی انتہائی فراوانی یا انتہائی غربت، دوستوں کی بری صحبت،اپنے مقاصد میں ناکامی،حالات کی بے چینی اور مایوسی، معاشرتی عدم مساوات ناانصافی، والدین کے گھریلو تنازعات بھی نشہ کے آغاز کے اسباب ہوسکتے ہیں۔انسداد منشیات کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد سے ہوا یہ قرارداد 1987ء میں منظور کی گئی تھی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button