منشیات کے عادی افراد کیلئے نیا ادارہ قائم، ڈی ائی جی نے افتتاح کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 نومبر 2018ء) گزشتہ روز مینگورہ شہر کے علاقہ بنڑ میں “نوے ژوند” کے نام منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر ، ڈی پی او سوات محمد اشفاق انور ، مولانا ادریس اور دیگر نے کہا کہ نشے میں مبتلاء افراد کا علاج ہم سب پر فرض ہے اور ہم سب کو ملکر ان میں کردار ادا کرنا ہوگا ، افتتاحی تقریب میں علاقہ معززین اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر ریاض احمد حیران نے ادارہ کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ 184 منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا گیا ہے جو فارغ ہوگئے ہیں اور اب 30 مزید افراد بھی نوے ژوند کے ساتھ زیر علاج ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر ، ڈی پی او سوات محمد اشفاق انور ، مولانا ادریس ، بارزار کے صدر عبدالرحیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوے ژوند کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہو ں اپنے علاقے کے نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی سے بچانے کیلئے جو کوشش شروع کی ہے وہ قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہا کہ نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو ہمارے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کردیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نشہ کے عادی افراد کا علاج ہم سب پر فرض ہے جس میں ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا نشہ سے پاک معاشرہ ہمارے نوجوان نسل کی ترقی کا ضامن ثابت ہوگا اور اس کے لئے ہر فرد کو جدوجہد کرنا ہوگا ۔