آج کی خبریںسوات کی خبریں
منگلور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 اکتوبر 2018ء) سوات کے علاقہ منگلور کے گاؤں قلعہ میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کے نتیجہ میں فائرنگ سے ایک نوجوان حضرت شیر ولد شاہ ابراہیم جاں بحق جبکہ دوسرے فریق سے عمران ولد علی بہادر زخمی ہوگیا ۔پولیس اسٹیشن منگلور کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔ جس میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے ایف ائی ار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔