منگلور میں مارا جانے والا عسکریت پسند بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا،سی ٹی ڈی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ منگلور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جمعہ کی شب جھڑپ میں عسکریت پسند کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے، عسکریت پسند کمانڈر عادل زیب حالیہ دنوں میں امن کمیٹی کے سربراہ ادریس خان پر بم حملے سمیت چارباغ میں امن کمیٹی کے دو ارکان کے قتل میں ملوث تھا اور سی ٹی ڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس حکام کے مطابق عسکریت پسند سی ٹی ڈی پولیس کو دہشت گردی کے تین مقدمات میں مطلوب تھا، حالیہ دنوں میں امن کمیٹی کے سربراہ محمد ادریس خان کی گاڑ ی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ بھی عادل زیب نے کیا تھا۔جس میں ادریس خان اور دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد مارے گئے تھے۔عسکریت پسند امن کمیٹی کے ممبر محمد شیرین کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ ، متعدد دہشت گردی کے مقدمات ، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔