مولانا طارق جمیل کے بیٹےعاصم جمیل کی موت کی وجہ خودکشی یا نا معلوم افراد کی فائرنگ؟
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبر چل رہی ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ جبکہ
مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اس خبر کے حوالے سے ڈیلی اوصاف نے اپنے ڈیجیٹل چینل ایکس پر دعویٰ کیاہے کہ
تلمبہ میں نا معلوم افراد کے فائرنگ سے مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل جاں بحق ۔
افسوس کی بات یہ ہے متعلقہ ادارہ ایک مستند ادارہ ہے اور کوئی بھی مستند ادارہ کسی بھی خبر کو باقاعدہ تصدیق کرنے کے بعد نشر کرتی ہے لیکن متعلقہ ادارے نے اس خبر کو نشر کرنے میں جلد بازی سے کام لیا۔
اس خبر کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی صارفین نے خوب وائرل کیا، مولانا طارق جمیل چونکہ ملک کے مقبول ترین شخصیت ہے اس لئے صارفین کیلئے یہ خبر غیر معمولی تھی۔
عاصم جمیل کے موت کے حوالے سے سوات کے ایک ڈیجیٹل چینل زمونگ سوات نے دعویٰ کیا ہے کہ
مولانا طارق جمیل صاحب کے بیٹے عاصم جمیل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید کر دیئے گئے ہیں۔
زمونگ سوات ڈاٹ کام نے بھی اس خبر کو نشر کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرکے اپنی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
فیکٹ چیک
ہمیں پولیس زرائع سے معلوم ہوا کہ کہ عاصم جمیل کی موت نامعلوم افراد کے فائرنگ سے نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے ملتان کے ریجنل پولیس آفیسر سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے جم میں دوران ورزش گارڈ سے پستول چھین کر خود کو گولی ماری۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں خودکشی کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے مولانا طارق جمیل کے چھوٹے بیٹے یوسف جمیل نے اپنے بھائی عاصم جمیل کے موت کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں بتایا ہے کہ ان کا بھائی ڈپرشن کے مریض تھے اور پچھلے چھ مہینے سے ان کے بیماری میں شدت کی وجہ سے انہیں الیکٹرک شاک لگائے جا رہے تھے تاکہ ان کی بیماری کو کنٹرول کیا جاسکے لیکن اس کے باوجود ان کو افاقہ نہ ہوسکا اور آج کے روز اتفاقاً وہ گھر میں اکیلے تھیں اور انہوں نے اپنی تکلیف اور ازیت کی وجہ سے باہر سیکورٹی پر تعینات جو گارڈ تھا اس سے بندوق لی اور اس سے اپنے آپ کو شوٹ کیا۔
خبر کی حقیقت جاننے کے بعد یہ بات ظاہر ہو چکی ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی کی ہے نامعلوم افراد کی فائرنگ والے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔